آئی سی سی کی غلطی نے بنگلہ دیش کو ون ڈے رینکنگ میں 5ویں پوزیشن دلا دی

ہفتہ 30 اپریل 2016 16:00

آئی سی سی کی غلطی نے بنگلہ دیش کو ون ڈے رینکنگ میں 5ویں پوزیشن دلا دی

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء ) آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ بناتے ہوئے ہونے والے ایک غلطی نے بنگلہ دیشی ٹیم کو ون ڈے رینکنگ میں 5ویں پوزیشن دلا دی تاہم ان کی یہ خوش فہمی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے بعد وطن واپس آنے والے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں 5ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔

(جاری ہے)

نظم الحسن کے مطابق پہلے وہ یہ خبر سن کر پریشان رہے کیوں کہ بنگلہ دیشی ٹیم ہمیشہ 9ویں یا 10ویں نمبر پر رہی ہے اور گزشتہ 2سال کی عمدہ پرفارمنسز کے بعد ان کی ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں 7ویں پوزیشن سنبھالی ہے ، میں نے ایک کرکٹ ویب سائٹ چیک کی تو وہاں بھی ہماری رینکنگ 7ویں ہی آرہی تھی جس سے ٹینشن اور بڑھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی سے یہ غلطی ون ڈے رینکنگ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس وقت کی جب اس نے گزشتہ 3کی بجائے محض 2سال کی پر فارمنس کی بنیاد پر یہ رینکنگ بنائی جس نے بنگلہ دیش کو 7ویں کی بجائے 5ویں پوزیشن پر پہنچا دیا ،اگر یہ رینکنگ 3سالہ کاکردگی پر محیط ہوتی تو یہ غلطی کبھی نہ ہوتی ۔

وقت اشاعت : 30/04/2016 - 16:00:51