- Home
- Sports
- News
- آئی سی سی کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 8مئی سے جمع ہونگے ، منتخب چیئرمین کا اعلان ..
آئی سی سی کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 8مئی سے جمع ہونگے ، منتخب چیئرمین کا اعلان 23مئی کو ہوگا
چیئرمین کے انتخاب میں آئی سی سی کے دس فل ممبرز اور ایسوسی ایٹ ممالک کے تین ارکان سمیت تیرہ ارکان ووٹنگ میں حصہ لینگے
ہفتہ 30 اپریل 2016 20:41
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 8 مئی سے جمع ہوں گے، نامزد امیدوار کو مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ منتخب چیئرمین کا اعلان 23مئی کو ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جمہوری طور پر منتخب نئے چیئرمین کی نامزدگی کا عمل آٹھ مئی سے شروع ہوگا۔ کاغذات نامزدگی آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین عدنان زیدی کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔
کونسل کے 1997ء سے اب تک موجودہ اور سابق ڈائریکٹرز کو نامزد کیا جاسکتاہے۔ نامزدگی کے لئے دو فل ممبرز کی حمایت لازمی ہے۔ کوئی ملک اپنا امیدوار نامزد نہیں کرسکتا۔ نامزد امیدوار اپنے ملک کے بورڈ میں کوئی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتا۔چیئرمین کے انتخاب میں آئی سی سی کے دس فل ممبرز اور ایسوسی ایٹ ممالک کے تین ارکان سمیت تیرہ ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی