ڈار ہاکی اکیڈمی نے ایچی سن کالج کی ٹیم کو 3-0 سے شکست دے دی

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:39

ڈار ہاکی اکیڈمی نے ایچی سن کالج کی ٹیم کو 3-0 سے شکست دے دی

لاہور۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء ) ڈار ہاکی اکیڈمی کی جونیئر ٹیم نے ایچی سن کالج ہاکی ٹیم کو دوستانہ میچ میں 3-0 سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈار ہاکی اکیڈمی کی ٹیم ایچی سن کالج کے پرنسپل کی دعوت پر دوستانہ میچ کھیلنے ایچی سن کالج ہاکی گراؤنڈ گئی۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں سے پرنسپل اور توقیر ڈار کا تعارف کروایا گیا۔

(جاری ہے)

سپورٹس آرگنائزر عاشق حسین قریشی ، ایچی سن کالج ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین، سیکرٹری ڈار ہاکی اکیڈمی عرفان ضیا، کوچ اعجاز احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ اولمپئن توقیر ڈار نے پرنسپل کو بتایا کہ ڈار ہاکی اکیڈمی پاکستان بھر کے بچوں کو ہاکی کی ٹریننگ دیتی ہے۔ انہوں نے ایچی سن کالج کی ٹیم کو بھی دعوت دی کہ وہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کوچز کی زیرنگرانی بچوں کی تربیت کرائیں۔ پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل نے امید ظاہر کی کہ جلد ان کی ٹیم اکیڈمی کا دورہ کرے گی۔ قبل ازیں میچ کے دونوں ہاف میں ڈار ہاکی اکیڈمی کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر 2 جبکہ دوسرے ہاف میں مزید ایک گول سکور کرکے ڈار ہاکی اکیڈمی نے دوستانہ میچ 3-0 سے جیت لیا۔

وقت اشاعت : 30/04/2016 - 22:39:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :