پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں، بلکہ سہولیات دینے کی ضرورت ہے صباء شمیم جدون

کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی سرپرستی، سپانسر اور میڈیا کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 مئی 2016 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی خواتین ونگ کی صدر صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ہماری خواتین کھلاڑیوں نے کرکٹ، جوڈو، تائیکوانڈو کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی میڈلز حاصل کر رکھے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی سرپرستی، سپانسر اور میڈیا کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا صباء جدون نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کو یقینی بنایا جائے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہیں، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے ہی گراس روٹ لیول پر نئے نوجوان کھلاڑیوں سامنے آئیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ضلعی سطح پر ہر کھیل کے سمر کیمپ کا انعقاد کرے جس میں گراس روٹ لیول پر بوائز اور گرلز کھلاڑی کو تربیت دی جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں مختلف کھیلوں کے سمر کیمپس کا اہتمام کرتا ہے لیکن اس طرح کے تربیتی کیمپس ملک بھر میں ضلعی سطح پر لگائے جائیں جس سے ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا،

وقت اشاعت : 01/05/2016 - 12:43:38