ملک میں ایشیاء سرکل کبڈی کپ سے کبڈی کے کھیل کو فرو غ حاصل ہوگا، اظہر شاہ

اتوار 1 مئی 2016 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) راولپنڈی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اظہر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں الشیاء سرکل کبڈی کپ سے کبڈی کے کھیل کو فرو غ حاصل ہوگا  کبڈی کا کھیل ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پی او ایف واہ کے تعاون سے تیسراایشیاء سرکل کبڈی کپ(آج) پیر سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگا،جس میں7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، سری لنکا، نیپال،ترکمستان اور افغانستا ن کی کبڈی کی ٹیمیں شامل ہیں چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پہلا ایشیاء کپ ٹورنامنٹ 2011 ء میں ایران میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی دوسرے ایشیاء کپ پاکستان کے شہرلاہور میں 2012 ء میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔

وقت اشاعت : 01/05/2016 - 12:43:41