خیرپختونخواہ قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ (کل) شروع ہوگی

اتوار 1 مئی 2016 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخواہ کے تعاون سے خیرپختونخواہ قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ(کل)پیر سے پشاور میں شروع ہوگی، جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے، چیمپئن شپ انڈر11- ، انڈر13- ،انڈر 15- اور انڈر17- کھلاڑی حصہ لے سکیں گے، اور یہ چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 01/05/2016 - 12:43:45