ٹور آف سائیکل ریس ، ساتواں مرحلہ اٹلی کے سائیکلسٹ نے جیت لیا

فاتح کھلاڑی نے 128کلومیٹرز کا فاصلہ 3 گھنٹے15 منٹ میں طے کر کے کامیابی حاصل کی

اتوار 1 مئی 2016 13:17

ٹور آف سائیکل ریس ، ساتواں مرحلہ اٹلی کے سائیکلسٹ نے جیت لیا

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء ) ٹور آف سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ اٹلی کے سائیکلسٹ کے نام رہا جبکہ ٹور آف یارکشائر سائیکل ریس کے خواتین ایونٹ میں ہالینڈ کی رائیڈر نے میدان مارا۔ ترکی میں جاری سائیکل ریس آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ شرکاء نے ایونٹ کے ساتویں مرحلے میں برتری حاصل کرنے کے لیے خوب زور لگایا۔

(جاری ہے)

128 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ اٹلی کے سائیکلسٹ ساچا موڈولو نے 3 گھنٹے 15 منٹ 14 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ٹور آف یارکشائر سائیکل ریس کے ویمنز ایونٹ میں خواتین سائیکلسٹس بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ خواتین رائیڈرز نے فتح سمیٹنے کے لیے سخت جان لڑائی۔ ہالینڈ کی کرسٹن وائلڈ نے شاندار پرفارمنس کے باعث 136 کلومیٹر کا فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کیا۔

وقت اشاعت : 01/05/2016 - 13:17:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :