نورالشیربینی مصر کی پہلی اور دنیا کی کم عمر ترین خاتون ورلڈ سکواش چیمپئن بن گئیں

اتوار 1 مئی 2016 13:19

نورالشیربینی مصر کی پہلی اور دنیا کی کم عمر ترین خاتون ورلڈ سکواش چیمپئن بن گئیں

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) 5 سیڈڈ مصر کی نورالشیربینی نے ٹاپ سیڈڈ انگلینڈ کی لارا ماسیرو کو 11-6 11-4 3-11 5-11 8-11 سے ہرا کر خواتین ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

(جاری ہے)

20 سالہ نورالشیربینی کم عمر ترین ورلڈ چیمپئن بن گئی ہیں عالمی رینکنگ میں ماسیرو کی جگہ نورالشیربینی لے لیں گی۔ ماسیرونے کہا کہ انہیں شکست سے مایوسی ہوئی تاہم نورالشیربینی نے 0-2 کے خسارے میں جانے کے بعد شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے مصرکے مرد کھلاڑی سات بار ورلڈ ٹائٹل جیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/05/2016 - 13:19:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :