صبح نونیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 9مئی سے پی ٹی ایف دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی

پیر 2 مئی 2016 12:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) صبح نونیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 9مئی سے پی ٹی ایف دلاور عباس ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ صبح نو کی چیئر پرسن شاہدہ کوثر فاروق نے بتایا کہ چیمپن شپ چھ روز تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے معروف کھلاڑیوں کی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑی مختلف کیٹیگریز کے تحت حصہ لے سکتے ہیں ان کیٹیگریز میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18 اور بوائز جونئیرز انڈر14 سنگلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں 4 لاکھ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی جائیگی جس میں انعامی رقم کے علاوہ غیر مقیم کھلاڑیوں کے یومیہ الاؤنسز اور جونیئر کھلاڑیوں کیلئے اکانومی کلاس کا ریل کرایہ بھی شامل ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت خواہشمند کھلاڑی اپنی انٹریز صبح نو کے دفتر میں 051-4432194 یا 0321-705926 پر لکھوا سکتے ہیں۔ کھلاڑی انٹریز ٹورنامنٹ ریفری شہزاد اختر علوی کے پاس 0333-5158971 پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ انٹریز بھیجنے کی آخری تاریخ7 مئی ہے جبکہ ڈراز کا اعلان 8 مئی کو شام 4 بجے کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز 14 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 12:25:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :