ایک ٹیلی فون کال سے یونس خان اور پی سی بی کا معاملہ معافی پر ختم ہوگیا
پیر 2 مئی 2016 13:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) یونس خان تنازعہ اور پاکستان کپ میں دوبارہ شرکت کا ڈراپ سین ہوگیا ، ایک ڈائریکٹرکو ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں بتایاگیاکہ اگر یونس خان کیخلاف کارروائی ہوئی تو وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے ، اس صورتحال سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا گیا اور یونس خان سے بات کرائی گئی، پھر مبینہ ”معافی“ پر معاملہ ختم ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے ایک ڈائریکٹر کو فون کال موصول ہوئی، اس میں بتایا گیا کہ اگر یونس خان کیخلاف کارروائی ہوئی تو وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے، انگلینڈ سے سیریز بھی آنے والی ہے، ایسے میں ٹیم کو خاصا نقصان ہو سکتا ہے، اسی اثنا میں ٹی وی چینلز پر بھی یہ خبریں چلنے لگیں کہ یونس خان احتجاجاً کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے ہیں، مذکورہ ڈائریکٹر گھبرا کر چیئرمین کے پاس پہنچے اور انھیں بتایا کہ اس صورتحال میں بورڈ پر شدید دباؤ پڑ جائے گا، انھوں نے اپنے فون سے ہی شہریارخان کی یونس خان سے بات کرائی جس میں یونس نے معافی مانگ لی اور معاملہ حیران کن طور پر ختم کر دیا گیا، بعد میں جب بعض بورڈ آفیشلز نے فیصلے پر احتجاج کیا تو انھیں یہ کہہ کر خاموش کرا دیا گیاکہ معافی مانگ لی لہذا بات ختم، خوامخوا تنازع بڑھانے کی کیا ضرورت ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے