خیبر پختونخوا جیت کی حقدار تھی، شعیب احمد شہزاد نے خود کو منوالیا: یونس خان

پیر 2 مئی 2016 14:16

خیبر پختونخوا جیت کی حقدار تھی، شعیب احمد شہزاد نے خود کو منوالیا: یونس خان

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پنجاب کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوانے ٹورنامنٹ کے ابتداء سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ ایونٹ جیتنے کی حقدار تھی، انہوں نے احمد شہزاد کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اوپننگ بیٹسمین نے اپنی بیٹنگ سے خود کو منوالیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کپ پی سی بی کی ایک اچھی کوشش ہے اور ایسے ایونٹ کا انعقاد تواتر کے ساتھ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ہر کھلاڑی نے جیت کے لئے اپنا کردار بخوبی نبھایا اور خاص طور پر احمد شہزاد نے پورے ٹورنامنٹ میں جس طرح کی بیٹنگ کی، وہ شاندار تھی اور میری غیرموجودگی میں بہترین کپتان کی اس لئے احمد شہزاد کی شکل میں مستقبل کا کپتان مل گیا ہے۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 14:16:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :