پیٹرمورس نے پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ کی آفر مسترد کردی

خوشی ہے پاکستان نے آفر کی مگر کوچنگ کرنے کے لیے یہ ٹھیک وقت نہیں، پیٹر مورس

پیر 2 مئی 2016 14:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پاکستان کی کوچنگ کے مضبوط ترین امیدوار انگلینڈ کے پیٹر مورس نے پاکستان کی آفر مسترد کردی، مورس کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان نے آفر کی مگر کوچنگ کرنے کے لیے یہ ٹھیک وقت نہیں۔انگلینڈ کے پیٹرس مورس پاکستان کے ہیڈ کوچ کی فہرست میں مضبوط ترین امیدوار کے طورپر سامنے آئے تھے۔

(جاری ہے)

مگر ایک انٹرویو میں انھوں نے پاکستان کی جانب سے آفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے ابھی وقت ٹھیک نہیں۔

پیٹرس مورس نے کہا کہ وہ نوٹنگھم شائر کے ساتھ کام کرتے ہوئے خوش ہیں،آفر پر انھوں نے بہت سوچا مگر اس وقت وہ اپنی فیملی کو ترجیح دیں گے۔پیٹرس مورس اس وقت انگلش کاوٴنٹی نوٹنگھم شائر کے کنسلٹنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں۔ایک سال پہلے تک وہ انگلینڈ کے کوچ تھے مگر خراب پرفارمنس کے باعث انھیں کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ہی ہٹادیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 14:17:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :