فٹنس مسائل، جان ہیسٹنگز جون میں ویسٹ انڈیز میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز سے باہر

پیر 2 مئی 2016 14:52

فٹنس مسائل، جان ہیسٹنگز جون میں ویسٹ انڈیز میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز سے باہر

میلبورن ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جان ہیسٹنگز فٹنس مسائل کے باعث رواں برس جون میں ویسٹ انڈیز میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ ہیسٹنگز کے وکٹورین ٹیم میٹ سکاٹ بولانڈ جنہوں نے بھارت کے خلاف سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیسٹنگز بھارت میں رواں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ہیسٹنگز کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے اور بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ سکاٹ بولانڈ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 14:52:56