فرنینڈو ورڈاسکومیڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

پیر 2 مئی 2016 15:19

میڈرڈ ۔2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) ہسپانوی ٹینس سٹار فرنینڈو ورڈاسکو میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ جان مناکو پہلے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں میزبان فرنینڈو ورڈاسکو نے دلچسپ مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے جان مناکو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-6(7-3) سے شکست دیکر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کولیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 15:19:19