قومی سنیئر مینز ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ 10 مئی سے شروع ہوگی

پیر 2 مئی 2016 16:08

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سنیئر مینز ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ 10 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمدراشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں روز و شور سے کی جا رہی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 13 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں آٹھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں منفی 56 کلوگرام، منفی 62کلوگرام، منفی 69 کلوگرام، منفی 77 کلوگرام، منفی 85 کلوگرام، منفی 95 کلوگرام، منفی105 کلوگرام اور پلس 105 کلو گرام شامل ہیں۔ پاکستان واپڈا چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیمیں شرکت کیلئے 9 مئی کو لاہور پہنچیں گی اور منیجرز میٹنگ 10 مئی کو صبح نو بجے ہوگی جس میں کھلاڑیوں کے ویٹ اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 16:08:36