ایشیاء سرکل کبڈی کپ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

پیر 2 مئی 2016 16:08

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) تیسرے ایشیاء سرکل کبڈی کپ میں کل منگل کو پی او ایف واہ میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں ایران اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، سری لنکا، نیپال اور افغانستا ن کی کبڈی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پہلا ایشیاء کپ ٹورنامنٹ 2011ء میں ایران میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی دوسرے ایشیاء کپ پاکستان کے شہر لاہور میں 2012 ء میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 16:08:41