قومی جونیئر فٹ سال چیمپئن سپ اسلام آباد نے جیت لی

پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی

پیر 2 مئی 2016 17:46

قومی جونیئر فٹ سال چیمپئن سپ اسلام آباد نے جیت لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) قومی جونیئر فٹ سال چیمپئن سپ اسلام آباد نے جیت لی جبکہ پنجاب (لاہور) اور بلوچستان(کوئٹہ) کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد کے ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے،اسلام آباد کے شیان کو بہترین کھلاڑی اور اعتزاز کو بہترین گول کیپر قرار دیا گیا، اس موقع پر پاک ترک کے کالج کے ایجوکیشن ڈائریکٹر پاکستان، ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپل کے علاوہ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری عدنان ملک کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،چیمپئن شپ پاک ترک کالج کے تعاون سے کھیلی گئی،ریفری کے فرائض عدنان سمیع اور عقیل نے انجام دیئے، چیمپئن شپ میں پانچ ٹیم نے حصہ لیا جن میں اسلام آباد، پنجاب( لاہور)، پنجاب (ملتان)، خیبرپختونخوا(پشاور) اور بلوچستان (کوئٹہ) شامل تھیں۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 17:46:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :