ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلے میں ریسلر شدید زخمی ہوگیا حالت خطرے سے باہر

منگل 3 مئی 2016 11:32

ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلے میں ریسلر شدید زخمی ہوگیا حالت خطرے سے باہر

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مئی ۔2016ء ) ڈبلیو ڈبلیو ای کے تحت ہونے والے ایک مقابلے میں ریسلر اینزو ایموری رنگ سے باہر کر گر بے ہوش ہوگئے جس کے بعد مقابلہ منسوخ کردیا گیا ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں پے پیک پی پی وی شو کے دوران سائمن گوچ اور اینزو ایموری کے درمیان زبردست مقابلہ جاری تھا کہ سائمن نے 29 سالہ اینزو کو دھکا دیا جس کے بعد وہ رنگ کے قریب تنے ہوئے رسے کے قریب گئے جہاں انکی گردن رسے میں پھنس گءی اور وہ زمین پر گر کر فوری طور پر بے حس ہوگئے ، ڈبلیو ڈبلیوای میں اس واقعے کے فوری بعد مقابلہ منسوخ کردیا گیا جس کے بعد ایمور کو ہنگامی طور پر ایمبولینس میں لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ۔

یہ مقابلہ براہِ راست نشر کیا جارہا تھا، اس واقعے کے بعد اسکی کوریج بھی روک دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈبلیو ای کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زخمی ریسلر سر کے بل نیچے گرے جس سے انہیں شدید چوٹ آئی اور وہ بے ہوش ہوگئے تاہم ڈاکٹروں نے انکی حالت تسلی بخش قرار دی ہے لیکن اسکے باوجود انہیں ابھی کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے ۔ زخمی اور ہوش کھو دینے والے ریسلر اینزو ایموری کے واقعے کو ریفری اور کمنٹیٹرز نے ’’سنجیدہ‘‘ صورتحال قرار دیا ہے ۔

ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلے میں ریسلر شدید زخمی ہوگیا حالت خطرے سے باہر
وقت اشاعت : 03/05/2016 - 11:32:06