پی ایچ ایف نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان ہاکی لیگ کروانے کیلئے پلان بنا لیا

منگل 3 مئی 2016 18:12

پی ایچ ایف نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان ہاکی لیگ کروانے کیلئے پلان بنا لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد محمود نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ اس کے کھوئے ہوئے مقام پر لانے کیلئے پلان 2020 وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے، رواں سال اکتوبر میں پاکستان ہاکی لیگ کروانے کیلئے پلان بن گیا ہے،لاہور اور کراچی میں اکیڈمی بنانے کا سوچا ہے، سیکرٹری شہباز سینئر نے حالیہ انسانی اسمگنگ اسکینڈل کے حوالے سے اپنی صفائی پیش کر دی ہے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پی ایچ ایف کے صدر نے کہا کہ ملک میں ہاکی کی بہتری اور اس کو دوبارہ کھوئے ہوئے مقام تک لانے کیلئے جامع پلان 2020 وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے،امید ہے کہ پلان 2020 سے ہاکی زندہ ہو جائے گی ،وزیر اعظم نواز شریف نے پلان پر عملدرآمد میں بھرپور اسپورٹ کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال اکتوبر میں پاکستان ہاکی لیگ کروانے کیلئے پلان بنارہے ہیں، پہلی ہاکی لیگ میں 5ٹیمیں شامل ہوں گی، ہر ٹیم میں 3سے 4غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری فیڈریشن شہباز سینئر نے ہاکی ٹیم کے حوالے سے انسانی اسمگلنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار عامر سلمان سے شناسائی کا اعتراف کیا۔ تاہم انہوں نے اس کے دھندے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ہاکی فیڈریشن کے دونوں بڑوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پلان 2020 سے ہاکی زندہ ہو جائے گی۔ بقول انکے، وزیر اعظم نے پلان پر عملدرآمد میں بھرپور اسپورٹ کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی اکیڈمی بنانے کیلیے پرعزم ہیں، لاہور اور کراچی میں اکیڈمی بنانے کا سوچا ہے۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 18:12:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :