اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں کھیلی جائیگی

بدھ 4 مئی 2016 12:13

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔

(جاری ہے)

2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین میں نیٹ بال کے کھیل کیلئے مختلف شہروں میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، بہاولپور، پشاور، کوئٹہ، ملتان شامل ہیں اور ان ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والی گرلز کھلاڑیوں کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پہلی اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں کھیلی جائیگی جس میں بارہ ٹیموں کو رکھا جائے گا اور ایونٹس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین ٹیم کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کا اندراج کروانے کے لئے فون نمبر 0321-9229711 اور 0331-5388841 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 12:13:43