چار رکنی قومی ٹیم 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

بدھ 4 مئی 2016 12:21

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) چار رکنی قومی ٹیم 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ چیمپئن شپ 11 مئی سے چائنیزتائپے میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں گرین شرٹس تیسری بار اعزاز کے دفاع کیلئے قسمت آزمائی کریگا۔ چار رکنی ٹیم میں فرحان زمان، طیب اسلم، فرحان محبوب اور اسرار گل شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ فہیم گل کوچ اور عامرنواز مینجر ہوں گے۔ چیمپئن شپ 16 مئی تک جاری رہے گی اور قومی ٹیم 9 مئی کو لاہور سے چائنیزتائپے کے لئے روانہ ہوگی۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 12:21:51