ایشیاء سرکل کبڈی کپ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

بدھ 4 مئی 2016 12:23

ایشیاء سرکل کبڈی کپ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) تیسرے ایشیاء سرکل کبڈی کپ میں کل جمعرات کو تین میچ پی او ایف واہ میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔ دوسرے میچ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ تیسرے میچ میں ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، سری لنکا، نیپال اور افغانستا ن کی کبڈی کی ٹیمیں شامل ہیں چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ پہلا ایشیاء کپ ٹورنامنٹ 2011ء میں ایران میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی دوسرے ایشیاء کپ پاکستان کے شہر لاہور میں 2012 ء میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 12:23:27