بفہ کے ہائیر سکینڈری سکول میں عام کھلاڑیوں کے کھیلنے کے خلاف سکول ہذا کے طلباء کے والدین کا احتجاج

بدھ 4 مئی 2016 12:28

مانسہرہ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) بفہ کے ہائیر سکینڈری سکول میں عام کھلاڑیوں کے کھیلنے کے خلاف سکول ہذا میں طلباء کے والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل واجد اقبال، پی ٹی سی چیئرمین سمیت اراکین پی ٹی سی بھی موجود تھے۔ سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین نے متعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی ادارے صرف سکو ل طلباء کیلئے، اس کی خوبصور تی کو پت جڑ نہ بنایاجائے، 2005ء کے تباہ کن زلزلہ کی وجہ سے گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول کی عمارت تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، ہم چینی حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے قلیل مدت میں سہولت سے آراستہ ہمیں سکول کی خوبصورت عمارت تیار کر کے دی جس کی وجہ سے آج ہمارے بچے مستفید ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

والدین کا کہنا ہے کہ سکول ہذا میں محنتی سٹاف کی بدو لت سکول گراؤنڈ میں کھیلنے کے ساتھ ساتھ کئی طالب علم اپنی پڑھائی میں مصروف رہتے ہیں، اگر کمیونٹی کے لوگوں کو سکول گراؤنڈ کیلئے اجازت دی گئی تو سکول میں موجود طلباء کا رحجان پڑھائی سے ہٹ جائے گا، موجودہ حالات کے پیش نظر سکول میں سیکیورٹی خدشات کا خدشہ ہے۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ سکول گراؤنڈ طلباء کے علاوہ کسی کو بھی یہاں کھیلنے کی جگہ نہ دی جائے۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 12:28:48