آئرلینڈ جولائی میں افغانستان کیخلاف 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کریگا

بدھ 4 مئی 2016 12:47

آئرلینڈ جولائی میں افغانستان کیخلاف 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کریگا

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) آئرلینڈ رواں برس جولائی میں افغانستان کے خلاف 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کریگا۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ کرکٹ کے اعلامیئے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 10 سے 19 جولائی کے دوران پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی ، دونوں لیڈنگ نان ٹیسٹ ٹیمیں ہیں، افغانستان نے حال ہی میں بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی تھی ،آئرلینڈ ٹیم کے کوچ جان بریسویل کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز مشکل اور کانٹے دار ہو گی۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 12:47:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :