پی سی بی کو پاکستان کپ سے 75لاکھ کی آمدنی

بدھ 4 مئی 2016 14:04

پی سی بی کو پاکستان کپ سے 75لاکھ کی آمدنی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مئی ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان کپ سے بھی 75لاکھ روپے کما لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سے قبل کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک میچز پر کروڑوں روپے خرچ کرتا تھا لیکن اسے کوئی آمدنی نہیں ہوتی تھی ،قائد اعظم ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے بھی کوئی گراؤنڈ میں نہیں آتا تھا۔ہم نے اس بار پی ایس ایل کی طرز پر نیا تجربہ کیا اور 75لاکھ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئے ۔ اب اس ماڈل کو آگے بڑھایا جائے گا اور اس ضمن میں اگلے ماہ میٹنگ بھی ہوگی۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 14:04:43