ایٹلیٹکو میڈرڈ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ فائنل میں پہنچ گیا

بدھ 4 مئی 2016 14:57

ایٹلیٹکو میڈرڈ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ فائنل میں پہنچ گیا

لندن ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) ایٹلیٹکو میڈرڈ کلب یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ فائنل میں پہنچ گیا، ایٹلیٹکو میڈرڈ کلب نے بائرن میونخ کو ’اوے گولز‘ کے اصول کی بنیاد پر سبقت حاصل کرتے ہوئے تین سالوں میں دوسری مرتبہ چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

بائرن میونخ نے سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میچ میں میڈرڈ کو 2-1 گولز سے زیر کیا لیکن فرسٹ لیگ میں میڈرڈ کو میونخ کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، ایگریگیٹ پوائنٹس پر دونوں کے درمیان مقابلہ 2-2 گولز برابری پر ختم ہوا تاہم اوے گولز کے اصول کی بنیاد پر میڈرڈ نے میونخ پر برتری حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 14:57:33