کبڈی ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کامیابی سمیٹ لی

بدھ 4 مئی 2016 16:25

کبڈی ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کامیابی سمیٹ لی

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کبڈی میچ یکطرفہ رہا۔ قومی ٹیم نے شروع سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور پہلے ہاف کے اختتام پر چوبیس پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

نوجوان کھلاڑیوں عامر وحید اور نعیم بابر نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ پاکستان نے سری لنکا کو تئیس کے مقابلے میں چھپن پوائنٹس سے شکست دے کر ایشیا کپ میں دوسرے فتح حاصل کر لی۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 16:25:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :