قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے سٹورٹ لا کا نام سامنے آ گیا

،گورننگ باڈی کے اجلاس میں اصولی فیصلہ کر لیا گیا

بدھ 4 مئی 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء)پاکستان کرکٹ بوڈ کے بورڈ آف گورنرر کے اجلاس میں اسٹریلوی سابق کرکٹر سٹورٹ لا کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سٹورٹ لا کا آسٹریلوی بورڈ سے دورہ سری لنکا کیلئے بطور بیٹنگ کوچ معاہدہ ہواہے اور اگر سٹورٹ لا نے پاکستان کے ہیڈ کوچ کیلئے رضامندی ظاہر کر دی تو انہیں یہ معاہدہ چھوڑنا پڑے گا کیونکہ آسٹریلوی ٹیم نے جولائی سے ستمبر تک سری لنکا کا دورہ کرناہے جبکہ پاکستانی ٹیم نے بھی جولائی سے ستمبر تک انگلینڈ کا دورہ کرناہے۔

نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی یونس خان نے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی کے معاون کی حیثیت سے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹورٹ لا کو اگر پاکستان کے ہیڈ کوچ کیلئے مقرر کیا جاتاہے تو یہ فیصلہ سود مند ہو گا ، یونس خان گورننگ بورڈ کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ارکان گورننگ بورڈ میں اس بات پر اتفاق رائے کر لیا گیاہے۔واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی ٹیم کی ایک ٹیسٹ جبکہ 54ون ڈے میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 16:26:21