پی سی بی نے 2016ء کے لئے 22خواتین کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا

کھلاریوں کو 4کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ،ثناء میر ، بسمہ معروف ، جویریہ دودو ، اسماویہ اقبال اے کیٹگری میں شامل

بدھ 4 مئی 2016 17:18

پی سی بی نے 2016ء کے لئے 22خواتین کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2016ء کے لئے 22خواتین کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا ، کھلاریوں کو 4کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 22خواتین کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا ۔ سنٹرل کنٹریکٹ جنوری 2016ء سے دسمبر 2016ء کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اے کیٹگری میں ثناء میر ، بسمہ معروف ، جویریہ دودو ، اسماویہ اقبال ، بی کیٹگری میں ندا راشد ، انعم امین ، نین فامہ عابدی ، سی کیٹگری میں سعدیہ یوسف ، سدرہ نواز ، ربیعہ شاہ ، سدرہ امین ، ناہیدہ خان ، عالیہ ریاض ، ارم جاوید ، مرینہ اقبال اور ثانیہ اقبال اور ڈی کیٹگری میں منیبہ علی صدیقی ، الماس اکرم ، ایمن انور ، ڈائنا بیگ ، عائشہ ظفر اور کائنات بھی ڈی کیٹگری میں شامل ۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 17:18:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :