سابق آسٹریلیو ی ٹیسٹ کرکٹر سٹورٹ لاء کی قومی ٹیم کا کو چ بننے سے معذرت

جمعرات 5 مئی 2016 11:20

سابق آسٹریلیو ی ٹیسٹ کرکٹر سٹورٹ لاء کی قومی ٹیم کا کو چ بننے سے معذرت

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مئی ۔2016ء ) سابق آسٹریلیو ی ٹیسٹ کرکٹر سٹورٹ لاء نے ٹریک بدلتے ہوئے قومی ٹیم کا کو چ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کنسلٹنٹ بننے میں دلچسپی ظاہر کردی ،اس دوڑ میں شامل غیر ملکیوں میں اب اینڈی مولز ،ڈین جونز اور مکی آرتھر باقی رہ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹر مورس کے بعد اب سٹورٹ لاء نے پاکستانی ٹیم کا کوچ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کنسلٹنٹ بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے،انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ بطور کنسلٹنٹ بھی وہ ستمبر کے بعد ہی دستیاب ہوں گے۔

سٹورٹ لاء کے بعد اب اینڈی مولز ، ڈین جونز اور مکی آرتھر کی شکل میں 3غیر ملکی باقی رہ گئے ہیں ،ڈین جونز کو قومی ٹیم کا کوچ بنانے پر پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے کچھ ممبران کو تحفظا ت ہیں جب کہ مکی آرتھر بھی جولائی میں شیڈول کیریبئن پریمیئر لیگ کی وجہ سے قومی ٹیم کی کوچنگ کے امیدواروں کی دوڑ سے نکلتے دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد اب55سالہ اینڈی مولز قومی ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انگلینڈ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اینڈی مولز سے رابطہ کرکے انہیں 2سالہ معاہدے کی کاپی ای میل کردی ہے جس پر آج ان کی جانب سے جواب سامنے آنے کی توقع ہے جس کے بعد پی سی بی اپنے آئند ہ کے لائحہ عمل کا اعلان جمعے کو کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر اینڈی مولز سے کوئی بات طے نہ ہوسکی تو مشتاق احمد کو ہی عبوری کوچ کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 11:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :