سیمونا ہالپ اور سمانتھا سٹوسر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 5 مئی 2016 11:51

سیمونا ہالپ اور سمانتھا سٹوسر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

میڈرڈ ۔5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) رومانیہ کی مایہ ناز ٹینس سٹارسیمونا ہالپ اور آسٹریلین ٹینس سٹار سمانتھا سٹوسر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ پیٹرا کویٹوا، وکٹوریہ آزارینکا اور کلارا سواریز ناوارو پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز ایونٹ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے میچ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس ٹینس کھلاڑی تیمیا باسنزکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے ہسپانوی مایہ ناز ٹینس سٹار کلارا سواریز ناوارو کو پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پیٹرا کویٹوا، وکٹوریہ آزارینکا اور کلارا سواریز ناوارو پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 11:51:32