اکاترینا ماکاروا اور ایلینا ویسنینا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 5 مئی 2016 12:05

میڈرڈ ۔5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) اکاترینا ماکاروا اور ایلینا ویسنینا پر مشتمل روسی جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سلوانیہ کی کترینا سربوٹنک اور انکی ہم وطن جوڑی دار اینڈریجا کلیپک کو شکست دیکر کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں میں جاری میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز ایونٹ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے میچ میں اکاترینا ماکاروا اور ایلینا ویسنینا پر مشتمل روسی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلوانیہ کی کترینا سربوٹنک اور انکی ہم وطن جوڑی دار اینڈریجا کلیپک کو 6-3، 2-6 اور 10-7 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 12:05:59