پاکستان کا چوتھی ایشین ٹیم ایونٹ ، 5ویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلیے4 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

جمعرات 5 مئی 2016 12:19

پاکستان کا چوتھی ایشین ٹیم ایونٹ ، 5ویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلیے4 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول چوتھی ایشین ٹیم ایونٹ اور پانچویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ محمدآصف، محمد بلا، بابر مسیح اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ایونٹ 18 سے 26 مئی تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چوتھی ایشین ٹیم ایونٹ اور پانچویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، چار کیوئسٹ ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے جن میں محمد آصف، محمدبلا، اسجداقبال اور بابرمسیح ٹائٹل کیلئے صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ میگا چیمپئن شپس کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ 10 سے 16 مئی تک موون پک ہوٹل آرکیڈ، کراچی میں منعقد ہو گا۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 12:19:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :