پاکستانی تین امپائرز ایشین امپائرز نیٹ بال کورس میں شرکت کریں گے

جمعرات 5 مئی 2016 12:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پاکستانی تین امپائرز ایشین امپائرز نیٹ بال کورس میں شرکت کریں گے،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائین نے بتایا کہ ایشین امپائرز نیٹ بال کورس 20 جون سے سنگاپور میں شروع ہوگا، جس میں تین پاکستانی امپائرز جن میں ایک مرد اور دو خواتین شرکت کریں گے، امپائرز میں اعجاز الحق( پاکستان واپڈا)، جبکہ شازیہ یوسیف(سندھ) اور عائشہ شیر(پنجاب ) شامل ہیں، اور امپائرز کورس میں شرکت کے لئے 18 جون کو سنگا پور رووانہ ہونگے، انہوں نے کہا کہ کورس میں 16 ممالک کے 40امپائرز شرکت کریں گے جن میں پاکستان، بھارت، افغانستان، مالدیپ، سری لنکا، سنگاپور، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، جاپان، کوریا، برونائی، ملائیشیاء سمیت 16 ممالک کے امپائرزشامل ہیں، مدثر آرائیں نے مزید کہا کہ یہ کورس ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتما م 23 جون تک جاری رہے گا اور پاکستانی امپائرز کورس سے شرکت کے بعد 24 جون کو واپس وطن پہنچیں گے،

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 12:23:23