واڈا نے جنوبی افریقہ کی ڈوپنگ کنٹرول لیبارٹری کو معطل کر دیا

جمعرات 5 مئی 2016 13:55

واڈا نے جنوبی افریقہ کی ڈوپنگ کنٹرول لیبارٹری کو معطل کر دیا

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء)ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے وجوہات بتائے بغیر ہی جنوبی افریقہ کی ڈوپنگ کنٹرول لیبارٹری کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

بلوم فونٹین گزشتہ ایک ماہ سے واڈا کا شکار ہونے والی چوتھی لیبارٹری ہے، اس سے قبل واڈا نے بیجنگ، لزبن اور ماسکو لیب کو بھی معطل کر رکھا ہے۔ پوری دنیا میں واڈا کی منظور شدہ 31 لیبارٹریز ہیں تاہم واڈا کے اس فیصلے کے بعد افریقہ میں کوئی بھی لیبارٹری نہیں رہی۔ واڈا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیبارٹری بحالی کیلئے 30 ستمبر تک درخواست دے سکتی ہے۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 13:55:47