پاک بھارت سیریز کے لیے ابھی کوئی وقت نہیں دی سکتا،ہندوستانی ہائی کمشنر

جمعرات 5 مئی 2016 14:51

پاک بھارت سیریز کے لیے ابھی کوئی وقت نہیں دی سکتا،ہندوستانی ہائی کمشنر

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مئی ۔2016ء ) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر نے پاک بھارت سیریز کے لیے کوئی وقت دینے سے انکار کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچز نہیں کھیلے جارہے ہیں ، حال ہی میں دونوں ٹیمیں ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آمنے سامنے آئی ہیں تاہم پاک بھارت سیریز کے حوالے سے ہوئے سوال پر گوتم بمبا والے کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ سیریز کے لیے کوئی وقت نہیں دے سکتے ہیں کیوں کہ حالات ابھی سازگا ر نہیں ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 14:51:30