ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان سانحہ گلشن اقبال پارک کے باعث منسوخ ہوا:نجم سیٹھی

جمعرات 5 مئی 2016 16:50

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان سانحہ گلشن اقبال پارک کے باعث منسوخ ہوا:نجم سیٹھی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مئی ۔2016ء ) پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان گلشن اقبال پارک میں ہوئے خود کش دھماکے کے باعث منسوخ ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ستمبر ،اکتوبر میں پاکستان سے شیڈول سیریز کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہوگئی تھی تاہم 27مارچ کو لاہور کے علاقے گلشن اقبال پارک کے گیٹ پر ہونے والے خود کش حملے کے باعث ویسٹ انڈین کرکٹ بور ڈ نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ۔

یاد رہے کہ مذکورہ خودکش حملے میں 72افراد شہید ہوئے تھے ۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 16:50:38