اولمپک کوالیفانگ:پاکستانی ریسلر ریواو لمپکس 2016میں پاکستان کو براہ راست انٹری دلانے کے لیے آج ترکی جائیں گے

جمعرات 5 مئی 2016 17:24

اولمپک کوالیفانگ:پاکستانی ریسلر ریواو لمپکس 2016میں پاکستان کو براہ راست انٹری دلانے کے لیے آج ترکی جائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) پاکستانی ریسلر ریواو لمپکس 2016میں پاکستان کو براہ راست انٹری دلانے کے لیے ترکی میں زرو آزمائی کریں گے لیکن پہلوانوں کا شکوہ ہے کہ بین الاقوامی مقابلے کے لیے عالمی معیار کی ٹریننگ کی سہولتیں مہیا نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

اب کی امیدیں اب پہلوانوں سے بندھی ہیں کہ وہ آخری اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں کچھ ایسا کر دکھائیں کہ پاکستان کو ریواولمپکس میں براہ راست انٹری مل جائے،لیکن پہلوان زور آزمائی کے لیے تو تیار ہیں لیکن جیت کے لیے پر امید نہیں ہیں۔کوچز کا کہنا ہے کہ وہ جتنا کر سکتے تھے کر دیا ،امید ہے کہ پہلوان اچھا پرفارم کریں گے۔پاکستان ریسلنگ ٹیم 6مئی سے مقابلوں کاآغاز ہو گا،پاکستان کے پانچ پہلوان ایکشن میں ہوں گے۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 17:24:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :