پاک بھارت سیریز کیلئے ابھی کوئی وقت نہیں د ے سکتا، حالات ابھی سازگا ر نہیں ، بھارتی ہائی کمشنر

جمعرات 5 مئی 2016 17:38

پاک بھارت سیریز کیلئے ابھی کوئی وقت نہیں د ے سکتا، حالات ابھی سازگا ر نہیں ، بھارتی ہائی کمشنر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر نے پاک بھارت سیریز کے لیے کوئی وقت دینے سے انکار کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچز نہیں کھیلے جارہے ہیں ، حال ہی میں دونوں ٹیمیں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آمنے سامنے آئی ہیں تاہم پاک بھارت سیریز کے حوالے سے ہوئے سوال پر گوتم بمبا والے کا کہنا تھا کہ موجودہ حا لات میں دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ سیریز کے لیے کوئی وقت نہیں دے سکتے ہیں کیوں کہ حالات ابھی سازگا ر نہیں ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 17:38:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :