انگلش ٹیسٹ کر کٹر ایلسٹر کک ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

انگلش کر کٹر کو ٹنڈولکر کا کم عمر میں 10ہزار رنز بنا نے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 36رنز مزید درکار

جمعرات 5 مئی 2016 17:38

انگلش ٹیسٹ کر کٹر ایلسٹر کک ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) ایک عرصے تک کرکٹ کی دنیا پر راج کرنے والے سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے لیکن ان کے اہم ریکارڈز میں سے ایک کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔سچن ٹنڈولکر نے 31 سال اور 10 ماہ کی عمر میں 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، انہوں نے یہ اعزاز 2005 میں پاکستان کے خلاف کولکتہ کے مقام پر بنایا تھا۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگ میں ٹنڈولکر نے 52، 52 رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

اب ان کے اس ریکارڈ کو انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان ایلسٹر کک سے شدید خطرات لاحق ہیں جو اس ریکارڈ کو توڑنے سے صرف 36 رنز کے فاصلے پر ہیں۔انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 19 مئی سے ہو گا اور اگر 31 سالہ ایلسٹر کک یہ ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ ٹنڈولکر سے پانچ مہینے کم عمر ہوں گے۔ایلسٹر کک اب تک 126 ٹیسٹ میچوں میں 28 سنچریوں اور 47 ففٹیز کی مدد سے نو ہزار 964 رنز بنا چکے ہیں۔کک کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے یہ ریکارڈ باآسانی ان کی دسترس میں نظر آتا ہے جہاں ایسیکس کے بلے باز اس سیزن کے چار فرسٹ کلاس میچوں میں تین سنچریاں بنا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 17:38:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :