محمد حفیظ نے سرگودھا کے بعد لاہور میں سکلز ٹو شائن کے نام سے پروگرام کا آغاز کر دیا

اکیڈمی آف کرکٹنگ ایکسیلنس کے زیراہتمام انڈر15 ٹرائلز 9 سے 11مئی تک سے لاہور میں ہوں گے

جمعرات 5 مئی 2016 17:39

محمد حفیظ نے سرگودھا کے بعد لاہور میں سکلز ٹو شائن کے نام سے پروگرام کا آغاز کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) قومی آل رانڈر محمد حفیظ سرگودھا کے بعد لاہور میں بھی اسکلز ٹو شائن کے نام سے پروگرام کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے لاہور میں بھی اسکلز ٹو شائن کے نام سے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے،اس حوالے سے اکیڈمی آف کرکٹنگ ایکسیلنس کے زیراہتمام انڈر15 ٹرائلزکا آغاز9 مئی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

11مئی تک ڈی ایچ اے میں جاری رہنے والے ٹرائلز کی نگرانی قومی کرکٹر محمد حفیظ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر شاہد اسلم کریں گے، خواہشمند کھلاڑیوں کو برتھ سرٹیفکیٹ کے ہمراہ شریک ہونے کیلئے کہا گیا ہے، شاہد اسلم نے بتایا کہ ٹرائلز کے بعد منتخب کھلاڑیوں کا ایک ماہ کا کیمپ لگایا جائے گا، کیمپ کے اختتام پر تمام ٹاپ پلیئرز کو ایک سال کیلئے اسکالرشپ ملے گی۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 17:39:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :