پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کی شمولیت پر فرنچائزز میں اتفاق نہ ہو سکا

جمعرات 5 مئی 2016 17:42

پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کی شمولیت پر فرنچائزز میں اتفاق نہ ہو سکا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کی شمولیت پر فرنچائزز میں اتفاق نہیں ہو سکا ۔پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں پانچ ٹیمیں ایکشن میں تھیں ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد انتظامیہ نے کشمیر کے نام سے چھٹی ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا، گورننگ بورڈ نے منظوری بھی دے دی پھر فرنچائزز کی ورکشاپ میں یہ معاملہ رکھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں چھٹی ٹیم کی شمولیت پر اتفاق نہیں ہو سکا اور اس معاملے پرمزید بات چیت کی جائے گی ۔ فرنچائزز کا خیال ہے کہ چھٹی ٹیم کے آنے سے ان کے ریونیو میں کمی آجائے گی ۔معاہدے کے مطابق پہلے دو ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد پانچ رکھی گئی تھی ۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 17:42:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :