مجھے ایک سیلفی لینے دو، کرس گیل کا احمد شہزاد کیساتھ مذاق

جمعرات 5 مئی 2016 18:59

مجھے ایک سیلفی لینے دو، کرس گیل کا احمد شہزاد کیساتھ مذاق

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) قومی کرکٹر احمد شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین سے رابطہ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے مداحوں سے بات چیت کئے بہت وقت گزر گیا ہے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد کا ٹویٹ کرنا ہی تھا کہ کرس گیل نے انہیں جوابی ٹویٹ میں مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے کیوں نہیں کھیل رہے؟ دوبارہ اتنی زیادہ سیلفیاں؟ کرس گیل نے مزید کہا کہ پاکستان تم جیسے قابل کھلاڑی کو ضائع کر رہا ہے، میدان میں اور میدان سے باہر میں تمہاری صلاحیت کی قدر کرتا ہوں، لیکن مجھے ایک سیلفی لینے دو ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے 11ٹیسٹ، 75 ون ڈے اور 44 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کو ان کے رویے اور نظم وضبط کی وجہ سے دورہ انگلینڈ سے ڈراپ کیا جا چکا ہے۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 18:59:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :