نئی رکاوٹیں ،قومی ٹیم کے نئے کوچ کی تعیناتی مزید تاخیر کا شکار

جمعہ 6 مئی 2016 12:50

نئی رکاوٹیں ،قومی ٹیم کے نئے کوچ کی تعیناتی مزید تاخیر کا شکار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کو چ کی تعیناتی پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن گیا ، نئی رکاوٹیں آنے کے باعث نئے کوچ کا اعلان مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ نے انگلینڈ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اینڈی مولزکو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا تو چیف سلیکٹر انضمام الحق ان کی تقرری کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ،انضمام الحق افغانستان کی کوچنگ کے دنوں میں اینڈی مولز کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور انہوں نے پی سی بی کے سامنے نیا سوال رکھ دیا کہ وہ جسے نیا کوچ بنانے جارہے ہیں اسے نیوزی لینڈ اور افغانستان کرکٹ بورڈز ناقص حکمت عملی بنانے کے باعث نوکری سے برطرف کر چکے ہیں ،ان کی تقرری پر بورڈ کھلاڑیوں ا ور میڈیا کو کیسے اعتماد میں لے گا؟۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام اس انکشاف کے بعد سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کا تجربہ رکھنے والے مکی آرتھر کے بارے میں حکام سے رائے طلب کرلی ہے ،بورڈ حکام کے مطابق قومی ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا اعلان آج متوقع ہے ۔

وقت اشاعت : 06/05/2016 - 12:50:25