وہ کرکٹ ریکارڈ جو 94سال گزرنے کے باوجود آج بھی قائم

جمعہ 6 مئی 2016 14:56

وہ کرکٹ ریکارڈ جو 94سال گزرنے کے باوجود آج بھی قائم

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی ۔2016ء ) آنجہانی برطانوی فاسٹ باؤلر جیننگز ٹیون 94سال گزرنے کے باوجود آج بھی ایک منفرد ریکارڈ کے مالک بنے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

6مئی 1922ء کو یارکشائر میں ہاؤڈن اینڈڈسٹرکٹ میچ میں کلفز کی نمائندگی کرتے ہوئے جیننگز ٹیون نے ایسٹنگٹن کی ٹیم کے خلاف 5اوورز میں بغیر کوئی رن دیئے تمام کے تما م10شکار کیے اور حیران کن بات یہ تھی کہ ان کے تمام شکار بولڈ تھی ۔

کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 24مرتبہ مختلف باؤلرز بغیر کوئی رن دیئے 10وکٹیں حاصل کرچکے ہیں لیکن ان میں سے کسی نے بھی اپنے اس سپیل میں تمام کھلاڑی بولڈ نہیں کیے تھے۔آخری مرتبہ یہ کارنامہ 1998-99ء میں سر انجام دیا گیا تھا جب بے سائیڈ مڈیز کے ڈیوڈ مورٹن نے رانا ٹنگاز کیخلاف برسبین کے مقام پر ایک اننگز میں 10شکار کیے تھے۔

وقت اشاعت : 06/05/2016 - 14:56:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :