سابق انگلش آل راؤنڈر میتھیوفلیمنگ میلبرن کرکٹ کلب کے نئے صدر منتخب

جمعہ 6 مئی 2016 16:29

سابق انگلش آل راؤنڈر میتھیوفلیمنگ میلبرن کرکٹ کلب کے نئے صدر منتخب

میلبورن ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) سابق کینٹ اور انگلش آل راؤنڈر میتھیو فلیمنگ میلبرن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نئے صدر کیلئے منتخب ہو گئے۔ 51 سالہ فلیمنگ کو کلب کے موجودہ صدر راجر نائٹ کی جگہ چنا گیا ہے اور وہ یکم اکتوبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

فلیمنگ کا فرسٹ کلاس کیریئر شاندار رہا ہے جس میں انہوں نے 9 ہزار سے زائد رنز کئے، اس کے علاوہ انہیں 11 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انگلش ٹیم کی بھی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

فلیمنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ راجر نائٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں ایم سی سی صدر کیلئے نامزد کیا ہے، بلاشبہ یہ میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ راجر نائٹ نے کہا کہ میتھیو فلیمنگ کی موجودہ کرکٹ کے بارے سوچ وسیع ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ اس عہدے کیلئے بہترین چوائس ہیں۔

وقت اشاعت : 06/05/2016 - 16:29:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :