براوو اور پولارڈ کو سہ ملکی سیریز میں لازمی ٹیم میں شامل کرنا چاہیے،برائن لارا

جمعہ 6 مئی 2016 17:01

براوو اور پولارڈ کو سہ ملکی سیریز میں لازمی ٹیم میں شامل کرنا چاہیے،برائن لارا

پورٹ آف سپین ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم بلے باز برائن لارا نے کہا ہے کہ سلیکٹرز کو چاہئے کہ وہ ڈیوائن براوو اور کرن پولارڈ کو آئندہ ماہ شیڈول سہ ملکی سیریز کیلئے لازمی طور پر ٹیم میں شامل کریں۔ سہ ملکی سیریز آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں منعقد ہو گی جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کو 2014ء سے ون ڈے سکواڈ سے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں برائن لارا نے کہا کہ دونوں باصلاحیت اور تجربہ کار پلیئرز ہیں ان کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو جائے گی اسلئے میں دونوں کرکٹرز کو سہ ملکی سیریز میں دوبارہ ٹیم کی طرف سے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں، میزبان ٹیم کو بھی ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈونٹیج حاصل ہو گا اسلئے میرے خیال میں یہ سیریز دلچسپ ہو گی اور شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

وقت اشاعت : 06/05/2016 - 17:01:57