کراچی میں شاہد آفریدی فاونڈیشن کے تحت کھیلے جانے والا میچ تماشائیوں کے ہنگامے کے باعث روک دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 مئی 2016 22:14

کراچی میں شاہد آفریدی فاونڈیشن کے تحت کھیلے جانے والا میچ تماشائیوں کے ہنگامے کے باعث روک دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) کراچی میں شاہد آفریدی فاونڈیشن کے تحت کھیلے جانے والا میچ تماشائیوں کے ہنگامے کے باعث روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی فاونڈیشن کے تحت چیریٹی میچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میچ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائی اچانک میدان میں داخل ہو گئے۔ کچھ تماشائیوں کی جانب سے میدان میں داخل ہو کر ہنگامی آرائی شروع کر دی گئی جس کے باعث انتظامیہ نے میچ کو روک دیا ہے۔

وقت اشاعت : 06/05/2016 - 22:14:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :