سٹین واورنکا اور ڈیوڈ فیرر جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 20 مئی 2016 14:32

سٹین واورنکا اور ڈیوڈ فیرر جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جنیوا ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) سٹین واورنکا، مارین کلک، لوکاس روسول اور ڈیوڈ فیرر نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوارٹر فائنل مرحلے میں ٹاپ سیڈڈ سوئٹزرلینڈ کے سٹین واورنکا نے سپین کے پیبلو کارینو بسٹا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-1 رہا۔ جمہوریہ چیک کے لوکاس روسول نے روسی حریف اینڈرے کزنیٹسوو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-1 اور 6-0 سے شکست دی۔ کروشیا کے مارین چلچ نے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونس کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سپین کے ڈیوڈ فیرر نے ہم وطن حریف گلمیرو گریشیا لوپز کو بآسانی 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 20/05/2016 - 14:32:52