جنوبی کوریا کو شکست،انڈونیشیا تھامس بیڈمنٹن کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 20 مئی 2016 17:13

جنوبی کوریا کو شکست،انڈونیشیا تھامس بیڈمنٹن کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بیجنگ ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) انڈونیشیا تھامس بیڈمنٹن کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، انڈونیشیا نے جنوبی کوریا کو سیمی فائنل میں 3-1 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں انڈونیشیا نے شاندار کھیل کی بدولت حریف جنوبی کورین ٹیم کو 3-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پہلے سنگل مقابلے میں کورین پلیئر سان وان ہو نے ملائیشین کھلاڑی کو ہرا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن اس کے بعد انڈونیشین کھلاڑی چھائے رہے اور انہوں نے اگلے تینوں میچز جیت کر 3-1 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

وقت اشاعت : 20/05/2016 - 17:13:24